مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ رات منیٰ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سربراہ پاک فوج کو حج کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
News ID 1883295
آپ کا تبصرہ